جمعرات,  02 مئی 2024ء
پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروس معطل، دیکھیں خبر

پاکستان سمیت دنیا بھر میں  مختلف ممالک میں  میسجنگ اور کالنگ کی معروف ایپ  واٹس ایپ کی سروس معطل ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بدھ کو پاکستان میں صارفین کو رات گیارہ بجے کے قریب واٹس ایپ استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس مسئلے کی نشاندہی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر صارفین نے کی اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگوں نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپس میں پیغامات نہیں گزر رہے ہیں جبکہ انفرادی صارفین کو چیٹنگ میں دشواری کا سامنا ہے۔

واٹس ایپ صارفین نے سروس کے متاثر ہونے کے بارے میں ایکس پر اپنے تجربات شیئر کیے اور واٹس ایپ آن ایکس بھی ٹاپ ٹرینڈنگ ایپ بن گئی۔

ویب بیٹا انفو، ایک ویب سائٹ جو واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھتی ہے، نے بھی ایکس پر رپورٹ کیا کہ صارفین کو واٹس ایپ تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News