هفته,  23 نومبر 2024ء
قدرتی غذائیں کھانے سے خواتین بیماریوں سے محفوظ رہ سکتی ہیں،تحقیق

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز ) نئی ریسرچ کے مطابق گوشت اور دودھ کے بجائے پھلوں، سبزوں اور خشک میوہ جات پر مبنی غذائیں کھانے والی ادھیڑ عمر خواتین کم سے کم 11 مختلف بیماریوں سےمحفوط رہ سکتی ہیں،طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین نے 46 ہزار سے زائد خواتین کی غذائی عادتوں اور ان کی صحت کا جائزہ لیا

ماہرین نے 1984 سے 2016 ء کے درمیان 48 سال کی عمر کی غذائی عادات کو دیکھا اور جائزہ لیا کہ کون سے خاتون کس طرح کی غذا کھا رہی ہے،بعد ازاں ماہرین نے مذکورہ تمام خواتین کی صحت کا جائزہ لیا، جس میں جسمانی سمیت ذہنی صحت بھی شامل ہے

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ جن خواتین نے دودھ اور گوشت کے بجائے پھلوں، سبزوں اور خشک میوہ جات سے پروٹین اور دیگر غذائی ضروریات پوری کی تھیں، انکی صحت بہتر تھی،ماہرین نے قدرتی غذائیںکھانے والی 4 ہزار کے قریب خواتین کی نشاندہی کی، جنہیں صحت مند قرار دیا گیا۔

مزید خبریں