واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران معاہدے کے نتیجے میں بہت بڑی رعایتیں دے رہا ہے اور امریکا جیت رہا ہے۔
نیٹو چیف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو نے ایران کےخلاف جنگ میں ہمیں مایوس کیا، ایران کے خلاف جنگ میں یورپ نے بھی ہمارا ساتھ نہیں دیا، میں ایران کے معاملے پربرطانیہ، فرانس، جرمنی، اسپین اور اٹلی سے مایوس ہوں۔
سینیٹ روانگی سے قبل صحافیوں سے مختصر گفتگو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بغیر کی کسی وضاحت کے کہا کہ چیزیں بہت اچھی طرح سے چل رہی ہیں اور ہم ایران سے جنگ جیت رہے ہیں۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران نے امریکا سے آبنائے ہُرمُز سے کوئی ٹول ٹیکس نہ لینے کا کہا ہے، اگر یہ ’’فیک نیوز‘‘ ہے تو مذاکرات فوری ختم سمجھیں۔
امریکا ایران کے منجمد فنڈز خود کنٹرول کرے گا، ٹرمپ
ٹرمپ نے سوشل ٹروتھ پر جلی حروف میں لکھا ’’آبنائے ہُرمُز سے گزرنے والے جہازوں سے ایران نہ ٹول ٹیکس، نہ انشورنس کی رقم اور نہ کسی اور مد میں کوئی رقم مانگے گا اور نہ وصول کرے گا‘‘ ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو اس کے منجمد اثاثوں میں سے کوئی فنڈز ریلیز کرنے کی بھی تردید کرتےہوئے کہا کہ ایران امریکی کسانوں سے خوراک خریدے، خوراک کی ادائیگی منجمد اثاثوں میں سے ہوگی۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہاہے کہ ایران سے رابطے کے بغیر آبنائے ہرمزکے لیے کسی بھی نئے بحری راستے کا اعلان ناقابل قبول اور انتہائی خطرناک ہے۔
پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ صرف ان مخصوص روٹس کے ذریعے ہی ممکن ہے جو ایران نے باقاعدہ طور پر مقرر کیے ہیں۔
ایرانی پاسداران نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ساتھ کوآرڈینیشن لازمی ہے، ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔










