جمعرات,  25 جون 2026ء
عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو ادویات کی بھاری کھیپ فراہم کردی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو ادویات کی بھاری کھیپ فراہم کردی ہے۔

ترجمان ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان کو 3 لاکھ 80 ہزار افراد کے لیے ادویات فراہم کی ہیں، ادویات مون سون سیزن میں ایمرجنسی کے دوران فراہم کی جائیں گی۔

ادویات پر مشتمل 9 ٹرک مختلف علاقوں کو روانہ کیے ہیں جو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فراہم کی جائیں گی۔

بھارت: ٹھیلے سے مضر صحت کھانا کھانے کے بعد 59 افراد کی حالت بگڑ گئی، اسپتال منتقل

ترجمان ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان کو اینٹی بائیوٹک، دردکش، ڈرپ بوتلیں فراہم کی ہیں، مون سون سیزن کے لیے بلڈ پریشر، الرجی کی ادویات بھی فراہم کی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ انفیکشن سے بچاؤ کی آئی پی سی کٹس فراہم کی ہیں، ملیریا، ڈینگی، آبی امراض کی تشخیصی کٹس بھی فراہم کی ہیں۔

مزید خبریں