بغداد(روشن پاکستان نیوز) عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا شرائط جاری کر دیں، وزارت نے زائرین اور زیارت گروپ آرگنائزرز کو عراقی ویزا قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی، پاکستان نے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے انتہائی اہم ہدایات جاری کی ہیں، جس کے مطابق عراقی حکومت نے زیارت ویزا کے غلط استعمال اور غیر قانونی قیام کو روکنے کے لیے سخت ترین قانونی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فیملی ویزا پر اکیلے سفر کرنے والے افراد کو عراق میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی، 50 سال سے کم عمر اکیلے مرد زائرین کے عراق میں داخلے پر پابندی ہوگی۔
ویزا مسترد ہونے یا انٹری نہ ملنے کی صورت میں ویزا فیس واپس نہیں ہوگی، عاشورہ اور اربعین کے لیے ایک ہی ویزا استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔
عمرہ ویزہ فراڈ کا مرکزی ملزم منظرِ عام پر، زائرین سے لاکھوں روپے بٹورنے کا الزام
اس کے علاوہ عراقی ویزا صرف 30 دن کے لیے کارآمد ہوگا، زائد قیام پر جرمانے، بے دخلی اور تاحیات عراق میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔ پاکستانی زائرین کے پاسپورٹ عراق پہنچنے پر عراقی امیگریشن حکام کی تحویل میں رہیں گے۔











