واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شامل جنوبی امریکی ٹیم پیراگوئے کے فٹبالر میگوئل المیمرون کو ایک میچ کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔
پیراگوئے اور ترکیہ کے 19 جون والے میچ میں میگوئل کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا۔
فیفا کا کہنا ہے کہ میگوئل کو فیفا ڈسپلنری کوڈ کے آرٹیکل 14.1 بی کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ: مصری ٹیم کی میچ سے قبل قرآن کی تلاوت
فٹبال کی عالمی تنظیم کے مطابق معطلی پیراگوئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے اگلے میچ میں نافذ ہو گی۔ معطلی کے فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کی جا سکتی۔










