مورگاہ کی سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے حاجی طاہر محمود کے اعزاز میں استقبالیہ، حج کی سعادت پر مبارکباد

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد سابق نائب ناظم مورگاہ حاجی طاہر محمود کی واپسی پر مورگاہ اور گردونواح کی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر سابق ناظم یو سی مورگاہ حاجی امیر آفسر خان، سابق ناظم کوٹھہ کلاں چوہدری عابد، فوکل پرسن ایم پی اے چوہدری نعیم اعجاز ملک عمر عرفان، صدر مسلم لیگ (ن) یو سی مورگاہ ملک ساجد، ایم این اے راجہ قمر الاسلام کے پی اے ملک قیس قیوم، ایم پی اے چوہدری عمران الیاس کے پی اے چوہدری اقدس انیس، سابق ناظم سردار انجام نثار خان، امیدوار این اے 53 مرزا خالد محمود، حنیف، خرم مغل، بمے برادری، اسد ارشاد، خان جاوید، بدر زمان، چوہدری جلیل اور دیگر معززین نے حاجی طاہر محمود سے ملاقات کی اور انہیں حج کی ادائیگی پر دلی مبارکباد پیش کی۔

مقررین نے کہا کہ حج ایک عظیم سعادت ہے اور حاجی طاہر محمود کی سماجی خدمات اور عوامی فلاح کے لیے کردار قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی عبادات، دعاؤں اور حج کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں مزید عوامی خدمت کی توفیق عطا کرے۔

حاجی طاہر محمود نے تمام معززین، دوستوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور اہلِ علاقہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محبت، دعائیں اور نیک خواہشات ان کے لیے باعثِ عزت ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی علاقہ کی بہتری، عوامی مسائل کے حل اور فلاحی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

مزید خبریں