گلگت(روشن پاکستان نیوز)گلگت بلتستان میں کے-6 چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے فرانسیسی کوہ پیما جاں بحق ہو گیا۔
الپائن کلب کے مطابق حادثہ گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے کی وادی ہُشے میں پیش آیا، جاں بحق فرانسیسی کوہ پیما تین رکنی بین الاقوامی ٹیم کا حصہ تھا۔
نیویارک: شدید برفانی طوفان سے قبل شہر بھر میں ٹریفک مکمل بند، صرف ایمرجنسی گاڑیاں چلیں گی
الپائن کلب کا کہنا ہے کہ ٹیم کے دیگر دو ارکان تاحال بیس کیمپ واپس نہیں پہنچے ہیں، پولیس اور رضاکاروں پر مشتمل ریسکیو ٹیم علاقے کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔










