جمعرات,  25 جون 2026ء
شاداب خان کا انگلش کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان کا انگلش کاؤنٹی لنکا شائر کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے۔

انگلش کاؤنٹی لنکا شائر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آل راؤنڈر شاداب خان وٹالٹی بلاسٹ کے باقی میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

کاؤنٹی ٹیم کا کہنا ہے کہ شاداب خان کو آسٹریلیا کے آل راؤنڈر کرس گرین کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

دورہ ویسٹ انڈیز اورانگلینڈ سے قبل اہم کرکٹرز انجری کا شکار

واضح رہے کہ آسٹریلوی آل راؤنڈر کرس گرین رواں سیزن میں انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

مزید خبریں