جمعرات,  25 جون 2026ء
پی ٹی آئی ایم این ایز کے درمیان اڈیالہ جیل کے باہر جھگڑا کیوں ہوا؟ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے جھگڑے کی وجہ سامنے آگئی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں اقبال آفریدی اور صبغت اللہ کے درمیان اڈیالا جیل کے باہر کل جھگڑے کا واقعہ رونما ہوا جس کی گونج چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی سنائی دی۔

جنید اکبر، اقبال افریدی اور صبغت اللہ کا جھگڑا قومی اسمبلی سیشن کے دوران ہوا تھا، اقبال آفریدی کے کورم کی نشاندہی کی وجہ سے جنید اکبر غصہ ہوئے تھے۔

فارورڈ بلاک نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک کا اعلان کر دیا

ذرائع کے مطابق صبغت اللہ نے جنید اکبر اور اقبال آفریدی کے درمیان ہاتھاپائی روکنے کے لیے کوشش کی تھی، اقبال آفریدی نے جنید اکبر اور صبغت اللہ سے بدلہ لینے کے لیے اڈیالہ کے باہر ساتھیوں کو بلایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان اختلافات کے حل کے لیے مشاورت کر رہے ہیں۔

مزید خبریں