هفته,  18 مئی 2024ء
راولپنڈی،منشیات مقدمے میں دومجرمان کو 18سال قید،دولاکھ روپے جرمانے کی سزائیں

راولپنڈی ( کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، معزز عدالت نے منشیات کے02 مقدمات میں مجرمان کو سزائیں سنادی،مجرمان کو مجموعی طور پر 18سال قید اور02لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم سفیر کو 09سال قید اور01لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، مجرم سے 1370گرام چرس برآمدہونے پر تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے گزشتہ سال گرفتار کیا تھا، معزز عدالت کے جج نے منشیات کے ایک اور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم سوار خان کو09سال قید اور01لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، مجرم سے1400 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ رتہ امرال پولیس نے گزشتہ سال گرفتار کیا تھا۔

راولپنڈی پولیس نے مجرمان کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا،مقدمات کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزا سنائی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیر ہ اظفر نے انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News