هفته,  27 اپریل 2024ء
راولپنڈی،بھانجے کے قاتل کو سزائے موت سنادی گئی

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز ) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت نے کلہاڑیوں کے وار کرکے بھانجے کو قتل اوربہن کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں مجرم کو سزا سنادی۔ مجرم کو 02بارسزائے موت اور10لاکھ روپے ہرجانے کی سزاسنائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے قتل کے مقدمہ میں نامزد مجرم عاقب حسین کو جرم ثابت ہونے پر 02بار سزائے موت اور 10لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنادی۔

مجرم عاقب حسین نے تلخ کلامی پرکلہاڑی کے وار کرکے بھانجے صائم شفیق کو قتل جبکہ بہن نگہت بی بی کو زخمی کر دیا تھا۔

واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں گزشتہ سال تھانہ گوجرخان میں درج کیا گیا تھا، گوجرخان پولیس نے ملزم کو گرفتارکرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اورمقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزائیں سنائیں۔

سی پی اوسید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفراورانوسٹی گیشن ولیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان کو سزائیں ملنا قانون اورانصاف کی جیت ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News