اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد میں پوٹھوہار سی این جی ایسوسی ایشن نے گیس کی مسلسل بندش اور غیر یقینی فراہمی کے خلاف نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرے کی قیادت صدر ذوالفقار بلوچ، نائب صدر وحید افضل اور خیبرپختونخوا کے صدر ضیاء الرحمن نے کی، جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، پوٹھوہار ریجن اور خیبرپختونخوا سے بڑی تعداد میں سی این جی اسٹیشن مالکان نے شرکت کی۔
گھریلو گیس صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
مقررین نے کہا کہ گیس کی بار بار بندش سے سی این جی کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے، اسٹیشن مالکان کو مالی نقصانات کا سامنا ہے اور ہزاروں افراد کا روزگار خطرے میں پڑ گیا ہے۔ انہوں نے حکومت، وزارتِ توانائی اور سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا کہ سی این جی اسٹیشنوں کو بلا تعطل گیس فراہم کی جائے، بصورت دیگر ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔











