اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھریلو گیس صارفین کیلئے اچھی خبر ہے۔
علی پرویز ملک نے کہا، یٹرولیم پر لیوی ٹیکس کا مسئلہ ہے اور وہ میرے بس میں نہیں ہے ۔
انہوں نے سوالات کے جواب مین کہا، شاہد خاقان عباسی کا ایل این جی معاہدے میں شاندار کردار رہا ۔ ایل این جی معاہدہ ملک کے وسیع تر مفاد میں تھا ۔ شاہد خاقان ہماری جماعت میں رہتے ہوئے شاندار کام کر رہے تھے پھر وہ جس مشن پر نکلے میں اس کا کچھ نہیں کہہ سکتا ۔
علی پرویز ملک نے کہا، موجودہ صورتحال میں ایل این جی سپلائی کے حوالے سے قطر نے بہت تعاون کیا ۔
انہوں نے کہا، ایک وقت تھا جب پاور ڈویژن ہم سے گیس نہیں لیتی تھی اور ایک آج کا وقت ہے ۔
پاکستان میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت
علی پرویز ملک نے بتایا کہ پیٹرولیم ڈویژن کے سب فیصلے میں اور سیکرٹری کرتے ہیں ۔ جنگ کے دنوں میں ہماری کارکردگی بہت سے ممالک سے بہتر رہی ۔
تیل کے سٹریٹیجک ریزرو کے حوالے سے سٹڈی کروائی ہے۔
علی پرویز ملک نے کہا، حکومت کاروبار سے جتنا جلدی دور ہو اتنا ہی اچھا ہے ۔ڈی ریگولیشن کے حوالے سے اقدامات ضروری ہیں۔











