اتوار,  28 اپریل 2024ء
نیو واسا لیبر یونین کی جانب سے ریگولر ہونے والے ملازمین میں ریگولر لیٹر تقسیم

گوجرانوالہ(دلشاد علی)ملازمین کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اور ان کے مسائل کے فوری حل کو ترجیح دی جا رہی ہے ‘واسا کی بہتری کیلئے مل کر جدوجہد کی جا ئے گی ۔

ان خیالات کا اظہار نیو واسا لیبر یونین(سی بی اے کے زیر اہتمام ریگولر ہونے والے ملازمین میں ریگولر لیٹر تقسیم کرتے ہوئے سابق صدر جہانذیب ارشاد چٹھہ نے کیا اس موقع پرصدر سہیل سہوترا ،جنرل سیکرٹری رانا توقیر حسین،سینئر نائب صدر طارق وسیم ڈار چیئرمین ملک عباس بشیر، سرپرست اعلیٰ میاں مصدق حسین ،وائس چیئرمین بابا مراد، نائب صدر رانا عمیر،ہارون کھوکھر، عابد ہیرا ڈپٹی سیکرٹری چاندسہوترا، فنانس سیکرٹری قیصر کھوکھر ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمران بٹ، ملک عثمان،جوائنٹ سیکرٹری وقاص گل و دیگر عہدیدار وں سمیت ملازمین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

جہانزیب ارشاد چٹھہ نے کہا کہ نیو واسا لیبر یونین یونین کی کاوشوں سے ملازمین کو ان کا حق مل گیا ہے۔انہوں نے واسا انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ملازمین کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: گوجرانوالہ، غیرقانونی تعمیرات کی بھرمار نے شہر کے حسن کو گہنا دیا

اس موقع پرواسا لیبر یونین(سی بی اے کے صدر ر سہیل سہوترا ،جنرل سیکرٹری رانا توقیر حسین،سینئر نائب صدر طارق وسیم ڈار نے یقین دلایا کہ واسا ملازمین انتھک محنتی ہیں اور محکمہ کی نیک نامی کیلئے دن رات کام کرتے ہیں ۔ ہم واسا انتظامیہ کے شانہ بشانہ چل کر مزید محنت سے ادارے کے وقار کو بلند کرنیکا عزم کرتے ہیں ۔ اس موقع پر ملازمین نے جہانزیب ارشاد چٹھہ ،یونین عہدیداروں کی ان خدمات کو سراہا جو وہ واسا ملازمین کے لئے دن رات کرتے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News