اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاک بحریہ کے شہید افسرلیفٹیننٹ کمانڈرحمزہ عابد شہید کی باہمت اہلیہ الویرا حمزہ نے پاکستان نیوی میں بطورآفیسر کمیشن حاصل کرلیا۔
پاک بحریہ کے شہید افسرکی اہلیہ نے اپنے شوہر کی شہادت کے غم کوعزم و حوصلے میں بدلتے ہوئے پاک بحریہ میں بطورآفیسر کمیشن حاصل کیا۔
لیفٹیننٹ کمانڈرحمزہ عابد شہید کی حوصلہ مند اہلیہ الویرا حمزہ نےکمانڈنٹ گولڈ میڈل جیت کرپاک بحریہ کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کوجوائن کیا ہے۔
بحریہ انکلیو میں ڈیزل 482 روپے فی لیٹر فروخت کرنے کا دعویٰ، پولیس کی خاموشی پر سوالات
الویرا حمزہ نے کہا کہ میرے شہید شوہر لیفٹیننٹ کمانڈرحمزہ عابدکی شہادت سے میرے اندربھی پاک بحریہ میں شمولیت کا جذبہ پیدا ہوا، میں نے جس یونیفارم میں اپنے شوہرکو دیکھا، آج اس جیسا یونیفارم پہن کراسی مقام پر کھڑا ہونا میرے اورمیری بیٹی کیلئے باعثِ فخر ہے، ان جذبات کوالفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، پاکستان نیول اکیڈمی میں میرا بہت اچھا وقت گزرا۔
انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی ہرایک لڑکی کو یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اگر میں ایک بیٹی کے ہوتے ہوئے اتنی ہمت کرسکتی ہوں توآپ بھی فورسزمیں آئیں۔ لیفٹیننٹ کمانڈرحمزہ عابد شہید کی حوصلہ مند اہلیہ الویرا حمزہ کا پاک بحریہ میں بطور آفیسر شمولیت اختیار کرنا تمام پاکستانی خواتین کیلئے روشن مثال ہے۔











