کراچی(روشن پاکستان نیوز) کراچی میں ٹماٹر کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں اور ایک کلو ٹماٹر 300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
سابق نائب صدر کراچی چیمبر یونس سومرو کے مطابق سندھ میں نئی فصل کی پنیری تیار ہے، جولائی سے کاشت شروع ہوگی، مون سون بارشوں میں دس بیس فیصد پودے ضائع ہوں گے، لیکن یہ چانس لینا پڑتا ہے۔
سابق نائب صدر کراچی چیمبر کا کہنا تھا کہ چاول کی فصل اترتی رہےگی، ٹماٹر کی فصل نومبر تک لگتی رہے گی، ٹماٹر کی پیداوار اپریل تک رہتی ہے، قیمتوں مئی جون تک مستحکم رہتی ہے، جولائی کے ان دنوں میں قلت رہتی ہے، اس لیے قیمت بڑھ رہی ہے۔
کراچی کمپنی پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار، 3 موٹرسائیکلیں برآمد
ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پوری کرنے کے لیے ایرانی ٹماٹر آئےگا، سندھ کا موسم کنٹرول ماحول میں سارا سال مارکیٹ ریٹ پر ٹماٹر فراہم کرسکتا ہے، کنٹرول ماحول کو سرمایہ کاری چاہیے، جس پر کراچی چیمبر اور سندھ حکومت بات چیت کر رہی ہے، حکومت ماحول دے تو کراچی چیمبر ان منصوبوں پر مقامی لوگوں کے ساتھ مل کرکام کرسکتا ہے۔
سابق نائب صدر کراچی چیمبر کا کہنا تھا کہ حکومت سستا قرض نہ دے، شراکت داری کا نظام قائم کرنے کا ماحول دے، فصل کے نفع یا نقصان کو بانٹنے کا ماڈرن نظام کارپوریٹ اسٹرکچر میں بن سکتا ہے، خوراک کی قلت کے خدشات ہیں، پیداوار بڑھانا اس کا حل ہے۔











