سہالہ میں قیدی وین سے فرار ہونے والے 4 قیدی دوبارہ گرفتار

سہالہ(روشن پاکستان نیوز) سہالہ کے علاقے میں قیدی وین سے چند قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعے پر سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سینئر افسران کو موقع پر پہنچ کر رپورٹ پیش کرنے اور سرچ آپریشن کی ہدایت کی۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران فرار ہونے والے 4 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں کارروائیاں کر رہی ہیں۔

بحریہ انکلیو میں ڈیزل 482 روپے فی لیٹر فروخت کرنے کا دعویٰ، پولیس کی خاموشی پر سوالات

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے تمام افراد زیرِ سماعت مقدمات کے ملزم ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق قیدی وین میں قیدیوں کے درمیان شدید جھگڑا ہوا، جس کے بعد فرار کا واقعہ پیش آیا۔

واقعہ سہالہ، ضلع اسلام آباد کی حدود میں پیش آیا، جبکہ متعلقہ پولیس کے ساتھ رابطہ اور تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کے مطابق ذمہ داروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں