پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے 65ویں جنرل کونسل اجلاس کا انعقاد، نو منتخب صدر نے تین سالہ مدت کے لیے عہدہ سنبھال لیا
اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے 65ویں جنرل کونسل اجلاس میں نو منتخب صدر نے آئندہ تین سال کے لیے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ اجلاس میں ملک بھر سے سابق فوجی افسران اور اراکین نے شرکت کی اس موقع پر میجر (ر) خضر رحمن راجہ، مشیر حکومت آزاد جموں و کشمیر، مرکزی رہنما و سابق ٹکٹ ہولڈر پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ LA-6 سماہنی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود، قومی یکجہتی کے فروغ اور ملکی استحکام کے لیے سوسائٹی کا کردار قابل قدر ہے میجر (ر) خضر رحمن راجہ نے ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی صورتحال پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام ریاستی اداروں، سیاسی قیادت اور عوام کو اتحاد، برداشت اور آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا اجلاس کے اختتام پر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی آئندہ حکمت عملی، سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود اور تنظیمی امور کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔











