اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلیے ترسیلاتِ زر بھیجنے کے لیے پاکستان میں سرکاری اور مستند ذرائع استعمال کرنا سب سے محفوظ اور فائدہ مند طریقہ ہے، جن میں قانونی بینک اور مجاز منی ٹرانسفر کمپنیاں شامل ہیں۔
روزگار کیلیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلیے اپنی بھیجی گئی رقوم (ترسیلات زر) کی اصل قدر بڑھانے کے لیے ایکسچینج ریٹ پر باقاعدہ نظر رکھنا بہت ضروری ہے۔
اگر آپ ایسے وقت رقم بھیجیں جب ریٹ بہتر ہو تو آپ کے گھر والوں کو زیادہ پاکستانی روپے موصول ہوسکتے ہیں۔
مختلف قانونی منی ٹرانسفر اداروں کے ریٹس اور فیس کا آپس میں موازنہ کریں، بظاہر معمولی فرق وقت کے ساتھ بڑی بچت میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ ان معاملات پر توجہ دینے سے آپ اپنی محنت کی کمائی کا بہتر فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔
پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات، پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان
آج کل مختلف موبائل ایپس کے ذریعے کرنسی ریٹس کو آسانی سے مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی ادائیگی فوری ضروری نہ ہو تو بہتر ہے کہ اسے ایسے وقت تک مؤخر کریں جب ریٹ زیادہ سازگار ہو جائے۔
تاہم، ہمیشہ یہ یقینی بنائیں کہ جس ادارے کے ذریعے آپ رقم بھیج رہے ہیں وہ مکمل طور پر رجسٹرڈ اور مستند ہو۔ صرف اچھے ریٹ کی بنیاد پر غیر قانونی یا غیر رجسٹرڈ ذرائع استعمال کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔
مسلسل بہتر ایکسچینج ریٹ حاصل کرنا دراصل ایک اضافی اور بالواسطہ آمدنی کے برابر ہوتا ہے، جو آپ کی مجموعی مالی حالت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔











