اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پی ٹی آئی ایم این ایز اور رہنماؤں کو 23 جولائی تک گرفتاری سے روک دیاگیااور ان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں بھی 23 جولائی تک توسیع کر دی گئی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر،سپریم کورٹ اور دیگر احتجاج سے متعلق درج مقدمات کے سلسلے میں 243 ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے تمام متعلقہ پی ٹی آئی ایم این ایز اور رہنماؤں کو 23 جولائی تک گرفتار کرنے سے روک دیا جبکہ ضمانت قبل از گرفتاری میں بھی 23 جولائی تک توسیع کر دی گئی۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی راہنماؤں کی 243 ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے تمام متعلقہ پی ٹی آئی ایم این ایز اور رہنماؤں کو 23 جولائی تک گرفتاری سے روک دیااوران راہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری میںبھی 23 جولائی تک توسیع کردی گئی۔
پی ٹی آئی ایم این ایز عمیر نیازی، لطیف کھوسہ،جنید اکبر ،ارباب شیر علی، ساجد خان مہمند، سینیٹر فلک ناز چترالی ،خرم شیر زمان،راجہ بشارت، رؤف حسن، نیاز اللہ نیازی، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی، سیمابیہ طاہر، نادیہ خٹک، میجر ر طاہر صادق اوردیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ یہ بھی
پی ٹی آئی راہنماوں کیخلاف تھانہ کوہسار، کھنہ، ترنول، کراچی کمپنی، سیکرٹریٹ ودیگر میں مقدمات درج ہیں۔











