جمعرات,  21 مئی 2026ء
ڈاکٹرز نے مقناطیس نگلنے والے بچے کی جان کیسے بچا لی؟ دلچسپ خبر

لاہور(روشن پاکستان نیوز) : مقناطیس کا ٹکڑا نگلنے والے بچے کی جان لاہور جنرل اسپتال کے ڈاکٹرز نے بچا لی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے جنرل اسپتال میں ایک بچے کو لایا گیا، جس نے مقناطیس کا ٹکڑا نگل لیا تھا، جو خوراک کی نالی کے ذریعہ معدے میں چلا گیا تھا۔

بچے کے والد اس کو جیسے ہی لاہور جنرل اسپتال کی ایمرجنسی میں لائے تو بچے کو ہنگامی بنیادوں پر فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

اب تیسرے بچے کی پیدائش پر 30 اور چوتھے کی پیدائش پر 40 ہزار روپے ملیں گے

ڈاکٹرز نے بروقت انڈواسکوپی کر کے مقناطیس کے ٹکڑے کا پتہ لگایا اور پھر کامیابی کے ساتھ اس مقناطیس کو بچے کے معدے سے نکال لیا۔

اس آپریشن میں پروفیسر حسن سلیمان ملک اور ڈاکٹر حوریہ رحمان شامل تھے، جنہوں نے انتھک محنت اور جانفشانی سے فرائض انجام دیتے ہوئے بچے کی جان بچائی۔

اسپتال کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے ڈاکٹرز کی پیشہ ورانہ مہارت اور فوری اقدامات کو سراہا ہے۔

مزید خبریں