جمعرات,  21 مئی 2026ء
بچوں اور نوجوانوں میں اسکرین کا حد سے زیادہ استعمال، ماہرین نے خبردار کردیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ماہرین نے بچوں اور نوجوانوں میں اسکرین کے حد سے زیادہ استعمال پر خبردار کردیا۔

امریکا میں ماہرین نے کہا ہے کہ بچوں اور نوجوانوں میں اسکرین کا حد سے زیادہ استعمال مثلاً سوشل میڈیا پر مسلسل اسکرولنگ، بغیر رکے ٹیکسٹنگ اور دیر تک ویڈیو گیمز کھیلنے سے خراب نیند، اسکول میں بری کارکردگی، جسمانی سرگرمی میں کمی اور میل جول کے کمزور ہونے کا باعث بن سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرجن جنرل کے مشاورتی بیان میں نقصانات سے محفوظ رکھنے کےلیے تجویز پیش  کی گئی ہے کہ 18 ماہ سے کم عمر بچوں کے لیے  اسکرین ٹائم بالکل ختم کردیا جائے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات، پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان

تجویز میں کہا گیا ہے کہ6 سال سے کم عمر بچوں کے لیے روزانہ ایک گھنٹے سے کم جب کہ 6 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے لیے روزانہ 2 گھنٹے تک اسکرین ٹائم محدود ہونا چاہیے۔

مزید خبریں