کراچی(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران آج بھی زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے چوتھے دن بھی تیزی دیکھنے میں آرہی ہے اور کاروبار کے آغاز میں 100انڈیکس میں 1.79 فیصد بڑھا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس اس وقت 2950 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 67 ہزار 782 پوائنٹس کی سطح پر ہے۔
امریکا ایران جنگ بندی: پی ایس ایکس میں زبردست تیزی
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔
ایک پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 278.55 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔











