جمعرات,  21 مئی 2026ء
مانچسٹر ایئرپورٹ کیس میں جیوری فیصلہ نہ سنا سکی، مقدمہ غیر فیصلہ کن مرحلے میں داخل

مانچسٹر(روشن پاکستان نیوز) برطانوی شہر مانچسٹر کے ایئرپورٹ پر پولیس اہلکار پر مبینہ حملے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں عدالت کی جیوری کسی بھی نتیجے پر پہنچنے میں ناکام رہی اور بعد ازاں اسے تحلیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد فاہر اعماز اور محمد عماد پر الزام تھا کہ انہوں نے مانچسٹر ایئرپورٹ پر ایک پولیس اہلکار پر تشدد کیا۔ یہ مقدمہ لیورپول کراؤن کورٹ میں زیر سماعت تھا جہاں جیوری نے تقریباً 20 گھنٹے تک غور و خوض کیا، تاہم وہ کسی بھی ملزم کے خلاف متفقہ یا اکثریتی فیصلہ نہ دے سکی۔

برطانیہ کے مسلمان خطرہ نہیں بلکہ ملک کی طاقت ہیں

جج نے جیوری کی جانب سے فیصلہ نہ آنے پر کارروائی کو غیر فیصلہ کن قرار دیتے ہوئے اسے فارغ کر دیا، جبکہ مقدمہ اب 29 مئی تک ملتوی کر دیا گیا ہے تاکہ کراؤن پراسیکیوشن سروس اس بات کا فیصلہ کرے کہ آیا کیس میں دوبارہ ٹرائل کیا جائے گا یا نہیں۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق دونوں بھائیوں پر الزام تھا کہ انہوں نے جولائی 2024 میں مانچسٹر ایئرپورٹ کے ٹرمینل 2 کے قریب ایک پولیس اہلکار پر حملہ کیا، تاہم دونوں ملزمان نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے دفاعِ نفس میں کارروائی کی۔ برطانیہ کے عدالتی نظام میں ایسی صورت حال کو “Hung Jury” کہا جاتا ہے، یعنی جب جیوری کسی بھی حتمی فیصلے پر متفق نہ ہو سکے تو مقدمہ عارضی طور پر غیر فیصلہ کن مرحلے میں چلا جاتا ہے۔ اب یہ فیصلہ کراؤن پراسیکیوشن سروس کرے گی کہ کیس دوبارہ چلایا جائے یا اسے ختم کر دیا جائے۔

مزید خبریں