منگل,  30 اپریل 2024ء
وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی ورلڈبینک گروپ کےصدرسےملاقات

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی ورلڈبینک گروپ کےصدراجےبنگاسےملاقات ہوئی۔

ذرائع کےمطابق وفاقی وزیر نے 9 ماہ کے ایس بی اے پروگرام کے تحت پاکستان میں ہونے والی ترقی پر روشنی ڈالی۔ وزیرِ خزانہ کی ٹیکس، توانائی اور نجکاری کے ترجیحی شعبوں میں جاری اصلاحات پر گفتگو، دونوں فریقین نے 10 سال کے لیے رولنگ کنٹری فریم ورک پلان کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

ذرائع کےمطابق عالمی بینک کے صدر نےپاکستان کے اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن پروگرام کے لیے اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ، وزیرِ خزانہ نے صدر اجےبنگاکو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات:اسحاق ڈار، فیصل واوڈا ،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب،مصدق ملک کامیاب

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News