هفته,  23 نومبر 2024ء
سینیٹ الیکشن کے لیے محسن نقوی نے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے۔

اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے محسن نقوی کا استقبال کیا۔

محسن نقوی نے سینیٹ الیکشن کے لیے آزاد امیدوار کی حیثیت سے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی آزاد حیثیت سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے، مسلم لیگ (ق) کے شفیع حسین اور مسلم لیگ (ن) کے خواجہ عمران نذیر ان کے حمایتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی کے دیگر کاغذات نامزدگی میں پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی ہیں۔

مزید خبریں