جمعه,  20 نومبر 2026ء
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس بھٹی کو انکے گاؤں سپردخاک کر دیا گیا

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)سابق وفاقی وزیر لیاقت عباس بھٹی کے دورانِ ڈکیتی قتل کا مقدمہ مقتول کے بھتیجے ضمیر الحسن بھٹی کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں درج کر لیا گیا ہے۔تھانہ سٹی حافظ آباد میں درج کیے گئے مقدمے میں ڈکیتی، قتل اور لوٹ مار کی سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔ متنِ مقدمہ کے مطابق مقتول کے گھریلو ملازمین اور گن مینز نے ساتھیوں کے ہمراہ واردات کے دوران سابق وفاقی وزیرلیاقت عباس کے گلے میں رسی ڈال کر انہیں قتل کیا اور گھر سے 20 لاکھ روپے نقدی، 50 تولہ طلائی زیورات، لائسنسی اسلحہ اور تین قیمتی گاڑیاں لے کر فرار ہو گئے۔ تھانہ سٹی پولیس نے زیر دفعات 302 اور 395 کے تحت مقدمہ درج کر کے نامزد ملزمان اور ان کے نامعلوم ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس بھٹی کا نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں برجدارہ میں ادا اور سپردخاک کر دیا گیا ہے سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس بھٹی ضلع حافظ آباد کے حلقہ این اے-103 پنڈی بھٹیاں سے متعدد بار 2002ء اور 2008ء کے عام انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔ 2013ء کے انتخابات میں بھی کامیاب ہوئے تاہم انتخابی عذرداریوں کے باعث ان کی نشست کالعدم قرار دے دی گئی تھی. 2012ء سے 2013ء کے دوران سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی کابینہ میں بطور وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس خدمات انجام دیں.چوہدری لیاقت عباس بھٹی ضلع حافظ آباد کے بزرگ سیاست دان سابق ایم این اے چوہدری مہدی حسن بھٹی کے بھائی،ایم این اے انیقہ بھٹی اور ایم پی اے حافظ آباد چوہدری ضمیر الحسن بھٹی ۔ سابق ایم این اے چوہدری شوکت علی بھٹی۔ سابق ضلعی ناظم چوہدری مبشر حسین، چوہدری سکندر نواز بھٹی کے چاچا تھے.

مزید خبریں