جمعرات,  12 نومبر 2026ء
بھارت: منہ میں ’رس گلہ‘ پھٹنے سے 35 سالہ شخص ہلاک ہو گیا

مدھیہ پردیش(روشن پاکستسان نیوز) بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں مبینہ قتل کی انوکھی واردات پیش آئی ہے جس میں ایک شخص کے کھانے کے لیے ’رس گلہ‘ دیا گیا جو اس کے منہ میں دھماکا خیز مواد کی طرح پھٹ کر جان لیوا ثابت ہوا۔

دی نیو انڈین ایکسپریس میں چھپی ایک رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے ضلع ڈنڈوری کے گاؤں پڈاریا چھانتا میں پیش آیا۔

ڈنڈوری تھانے کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ منگل کی رات پیش آنے والے اس واقعے میں 35 سالہ راجندر شدید زخمی ہوئے تھے جو ضلعی اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ گئے۔

واقعہ کیسے پیش آیا؟

پولیس کے مطابق مقتول نے منگل کی شام تقریباً 7 بجے اہلِ خانہ کے ساتھ کھانا کھایا۔ اس کے بعد وہ گھر کے صحن میں بیٹھے آگ پر ہاتھ سینک رہے تھے کہ رات تقریباً 8 بجے اسی گاؤں کا رہائشی رام بھگت باروتیا وہاں پہنچا اور ان کے ساتھ بیٹھ گیا۔

پولیس کے مزید کہنا تھا کہ یہ دونوں خوش گپیوں میں مصروف تھے کہ رام بھگت نے راجندر کو ایک رس گلہ کھانے کو دیا جو اس نے مٹھائی سمجھ کر منہ میں ڈالا مگر جونہی اسے چبانے کی کوشش کی تو وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے فوراً بعد راجندر کے اہل خانہ انہیں رکشے میں ڈال کر فوری اسپتال لے گئے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق رام بھگت نے راجندر کو جو ’رس گلہ‘ کھانے کو دیا، وہ دراصل ایک بم تھا جو جنگلی سوروں کو مارنے کے لیے رس گلے میں دھماکا خیز مواد ڈال کر بنایا جاتا ہے۔

بھارتی اخبار دی ہندو میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کے مختلف علاقوں میں جنگلی سوروں سے تنگ کسان انہیں مارنے کے لیے ایسے خود ساختہ بم استعمال کرتے ہیں جسے ’آوتکائی‘ کہا جاتا ہے۔

دی ہندو کے مطابق ایسے بموں کی تیاری اور ان کا استعمال خلاف قانون ہے۔ 2023 میں کرناٹکا ریاست میں ایک شخص ایسے ہی ایک بم کی تیاری کے دوران دھماکے کی وجہ سے زخمی ہو گیا تھا جسے بعد ازاں پولیس نے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا تھا۔

مودی نے ٹرمپ سے مبارکباد بھی پیسے دیکر حاصل کی، بھارتی اخبار

پولیس نے راجند کر رس گلہ دینے والے ملزم رام بھگت کے خلاف قتل خطا اور دھماکا خیز مواد ایکٹ کی دفعات 3 اور 4 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس اس بات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ ملزم کو یہ سور مارنے والا دھماکا خیز ’رس گلہ‘  کہاں سے ملا اور اس نے یہ راجندر کو کھانے کے لیے کیوں دیا۔

مزید خبریں