جمعرات,  12 نومبر 2026ء
امریکا میں تعینات روسی سفیر ایلگزینڈر ڈارچیو ’اچانک‘ انتقال کر گئے

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے کے لیے امریکا میں تعینات کیے گئے روسی سفیر الیگزینڈر ڈارچیو انتقال کر گئے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انہیں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مارچ 2025 میں امریکا میں سفیر مقرر کیا تھا۔ وہ ایک تجربہ کار سفارت کار تھے اور ماضی میں مغربی ممالک پر کھل کر تنقید کرتے رہے تھے۔

رائٹرز کے مطابق ان کی تقرری کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ روس کے تعلقات میں بہتری لانا تھا۔

یاد رہے کہ آج ہی امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر روس کے ساتھ اہم مذاکرات کے لیے ماسکو پہنچ رہے تھے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ان کی روسی صدر پیوٹن کے ساتھ بھی یوکرین جنگ سمیت اہم موضوعات پر بات چیت ہوگی۔ ایسے میں رائٹرز کے مطابق سفیر کی موت سے یوکرین اور یورپی ممالک میں تشویش پائی جاتی تھی۔

عام انتخابات ثابت کرینگےکہ ہمارے فیصلے واشنگٹن یاتل ابیب میں نہیں اسپین میں ہوتے ہیں، ہسپانوی وزیراعظم

رائٹرز کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں بتایا کہ الیگزینڈر ڈارچیو  کا ماسکو میں طویل عرصے سے لاحق بیماری کے باعث انتقال ہوا۔

یہ بھی یاد رہے کہ روس اور امریکا کے درمیان سفارتی تعلقات ڈانواں ڈول رہتے ہیں جنہیں الیگزینڈر ڈارچیو جیسے سفارت کار معمول پر رکھنے کے لیے سر توڑ کوششیں کرتے ہیں۔

فروری 2022 میں یوکرین پر روس کے حملے کے بعد امریکا اور روس نے ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو ملک بدر کیا اور سفارتی عملے کی تعداد محدود کرنے سمیت مختلف پابندیاں عائد کیں جس سے دونوں ملکوں کے سفارت خانوں کی معمول کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔ اکتوبر 2024 میں روس کے سابق سفیر اناتولی انتونوف کی واپسی کے بعد واشنگٹن میں روسی سفیر کا عہدہ بھی خالی تھا۔

3 سال بعد صدر ٹرمپ کے اقتدار میں واپسی کے بعد دونوں ملکوں نے تعلقات کی بحالی کے لیے دوبارہ سفارتی رابطے شروع کیے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں سفارت خانوں کی سرگرمیاں بحال کرنے اور یوکرین جنگ کے خاتمے کے امکانات پر بات چیت ہوئی۔

ڈارچیو نے استنبول میں سفارتی معاملات سے متعلق مذاکرات میں روسی وفد کی قیادت بھی کی تھی۔ ان کی تعیناتی کو ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں میں اہم پیش رفت قرار دیا گیا تھا۔

مزید خبریں