اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کےتحت بجلی 2 روپے37 پیسےفی یونٹ مہنگی کردی۔
نیپرا نے بجلی مہنگی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بجلی ستمبر 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کےاضافےکا اطلاق نومبرکے بلوں میں ہوگا۔
بجلی مال غنیمت نہیں، شہری بل ادا کریں تو لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، گورنر خیبر پختونخوا
مزید برآں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی ہوگا۔
واضح رہے کہ سی پی پی اے نے ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ میں 2 روپے56 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔











