لاہور(روشن پاکستان نیوز) : پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد نئے تعلیمی مرحلے کا آج سے آغاز ہو گیا ہے، صوبے بھر میں موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے۔
موسم گرما کی طویل تعطیلات ختم ہو گئی ہیں اور اسکولوں میں طلبہ کی واپسی ہو گئی، پنجاب کے سرکاری و نجی اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہو گیا ہے۔
اسکول کھلتے ہی تعلیمی اداروں میں معمول کی سرگرمیاں بحال ہو گئیں، تاہم چھٹیوں کے بعد اسکولوں میں پہلے روز طلبہ کی حاضری میں کمی دیکھی گئی۔
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
والدین ایک بار پھر بچوں کو اسکول روانہ کرنے کے لیے متحرک ہو گئے ہیں، تعلیمی سلسلہ بحال ہوتے ہی پنجاب بھر میں اسکول آج سے معمول کے مطابق کھل گئے ہیں۔











