اتوار,  23  اگست 2026ء
راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں، جرائم پیشہ عناصر سمیت 15 افراد گرفتار

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) : راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم، موٹر سائیکل چوری، منشیات، ناجائز اسلحہ اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ بنی پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کرکے 5 مسروقہ موٹر سائیکلیں، نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

دوسری کارروائی میں نصیر آباد پولیس نے کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کا میڈیکل پراسس مکمل کرایا جا رہا ہے جبکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا۔

راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے 4 کلو سے زائد چرس برآمد کی۔ جاتلی پولیس نے 2 کلو 400 گرام جبکہ بنی پولیس نے ایک کلو 400 گرام چرس برآمد کی۔

برطانیہ: مشتبہ گاڑی کا تعاقب کرنے والی پولیس موبائل کو حادثہ، 7 افراد ہلاک

اس کے علاوہ مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیوں کے دوران 11 افراد کو گرفتار کرکے 36 لیٹر سے زائد شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔

دوسری جانب ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی نے چرچز اور دیگر اہم مقامات کا دورہ کرکے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ پولیس کے مطابق گرجا گھروں میں مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سیکیورٹی کی نگرانی کر رہے ہیں۔

سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے کہا کہ شہریوں، بالخصوص اقلیتی برادری کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں