اتوار,  23  اگست 2026ء
سابق وزیراعظم عمران خان نے نورین نیازی سے ملاقات میں سہیل آفریدی یا قیادت کیخلاف کوئی بات نہیں کی: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بہن نورین نیازی سے ملاقات میں سہیل آفریدی یا قیادت کی خلاف کوئی بات نہیں کی۔

میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد نورین نیازی سے فون پر رابطہ ہوا تھا، نورین نیازی نےملاقات کےاحوال کا ذکرنہیں کیا اور نورین نیازی نے کہا تھا کہ وہ باہربات نہیں کریں گی۔

حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی نجی اسپتال منتقلی کے عدالتی حکم کیخلاف نظرثانی اپیل میں فیصلے کو قانونی اختیار سے تجاوز قرار دیدیا

انہوں نے کہا کہ نورین نیازی اوربانی پی ٹی آئی کی ملاقات سے متعلق من گھڑت خبریں چل رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی یاقیادت کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ ملاقات سے نورین نیازی خوش تھیں، کچھ چیزیں شیئرنہیں کی جا سکتیں۔

خیال رہے کہ 18 اگست کو اڈیالہ جیل میں نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات کرائی گئی تھی۔

مزید خبریں