اتوار,  23  اگست 2026ء
امریکا کی اقتصادی جنگ، ایرانی رہنما سر جوڑ کر بیٹھ گئے

تہران(روشن پاکستان نیوز) ہتھیاروں کی جنگ کے بعد امریکا کی اقتصادی جنگ سے بھی نمٹنے کے لیے ایرانی رہنما سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

ایران میں صدر مسعود پزشکیان، پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور عدلیہ کے سربراہ نے اہم ملاقات کی ہے، جس میں امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف معاشی جنگ کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لیے حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ملاقات میں تینوں اداروں کے سربراہان نے اس بات پر زور دیا کہ مختلف ریاستی اداروں کے درمیان بہتر اور مؤثر رابطہ قائم کیا جائے تاکہ امریکی معاشی دباؤ کے اثرات کو کم کیا جا سکے اور عوام کی زندگیوں پر پڑنے والے معاشی بوجھ کو روکا جا سکے۔

واشنگٹن میں عشایئے میں فائرنگ کے واقعے سے صدمہ ہوا، جان کر خوشی ہوئی صدر ٹرمپ،خاتونِ اول خیریت سے ہیں: وزیر اعظم

ملاقات میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ ایسے اقدامات کیے جائیں جن کے نتیجے میں معاشرے کے کمزور طبقات کو ضروری مدد فراہم کی جا سکے اور ملک کے قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ایرانی قیادت نے معاشی دباؤ سے نمٹنے کے لیے ریاستی اداروں کے درمیان تعاون اور مؤثر رابطہ کاری کو اہم قرار دیا۔

مزید خبریں