تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران اور امریکا میں دیرپا جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کل ایران کا دورہ کریں گے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کو ایران کا دورہ کریں گے، پاکستانی فیلڈ مارشل کا دورہ ایران خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے۔
اسماعیل بقائی کے مطابق پاکستانی آرمی چیف کے دورے کا مقصد ایران پاکستان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے جبکہ پاکستانی چیف آف ڈیفنس فورسز ایران کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
امریکا ایران مذاکرات، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد تہران پہنچ گیا
دوسری جانب ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور عباس عراقچی کے درمیان کل ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا، دونوں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران جنگ کے دوران اس سے پہلے بھی دو بار ایران کا دورہ کرچکے ہیں۔











