اتوار,  23  اگست 2026ء
جو روٹ نے اسٹیو اسمتھ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

لندن(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جو روٹ نے آسٹریلوی اسٹار اسٹیو اسمتھ کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ چکنا چور کردیا۔

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے دوران جو روٹ نے آرچر کی گیند پر اذان اویس کا تیز رفتار کیچ لیگ سلپ پر پکڑ کر اسٹیو اسمتھ کا ریکارڈ توڑا۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بطور فیلڈر انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان کا 219 واں کیچ تھا، جبکہ اسٹیو اسمتھ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 218 کیچز لئے ہیں، یوں جو روٹ وکٹ کیپر کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز لینے والے فیلڈر بن گئے۔

برطانیہ: مشتبہ گاڑی کا تعاقب کرنے والی پولیس موبائل کو حادثہ، 7 افراد ہلاک

واضح رہے کہ پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 238 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز شروع کرنے والی پاکستانی ٹیم صرف 135 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور انگلینڈ نے میچ اننگز اور 103 رنز سے جیت کر تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

مزید خبریں