جمعرات,  16 جولائی 2026ء
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان نے 5 اگست کے احتجاج پر مشاورت کی جس دوران  ارکان کی اکثریت نے 5 اگست کو جلسہ کرنے  پر  رائے دی۔

ذرائع نے بتایا کہ  بیرسٹر گوہر سمیت ارکان کی اکثریت کسی بھی تحریک کی بجائے ایک دن کے جلسے کے حق میں تھی، ارکان کا کہناتھا کہ  ہمیں ملک گیر احتجاج کی بجائے ایک جگہ جلسہ کرنا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق ارکان چاہتے تھے کہ جلسے تک ہی احتجاج یا بانی کی گرفتاری کو محدود رکھا جائے۔

فارورڈ بلاک نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک کا اعلان کر دیا

 مزید برآں ارکان نے فیصلہ کیا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کو جلسے کے حوالے سے آگاہ کیا جائےگا۔

مزید خبریں