اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی اجلاس سے قبل پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران سے ملاقات کی اور قائمہ کمیٹی کے حالیہ واقعے پر معذرت کی۔ اس موقع پر سائرہ افضل تارڑ اور پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری بھی موجود تھیں۔
سحر کامران نے عطا اللہ تارڑ کی معذرت قبول کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے اور کسی سے ذاتی رنجش نہیں۔ پارلیمانی نگرانی اور خامیوں کی نشاندہی ان کی آئینی و سیاسی ذمہ داری ہے، جس کا مقصد نظام میں بہتری لانا ہے۔
14 اگست: پاکستان مسلم دنیا کے ساتھ دفاعی تعاون کے نئے باب میں داخل ہو رہا ہے، سحر کامران
انہوں نے کہا کہ عطا اللہ تارڑ نے اپنی غلطی تسلیم کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا۔











