بیرونِ ملک ملازمت سے قبل ایک کام لازمی کریںِ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  اوورسیز ایمپلائمنٹ بیورو نے بیرونِ ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی کے زبانی وعدوں پر ہرگز بھروسہ نہ کریں۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بیرونِ ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کو مالی تحفظ اور شفاف معاہدے سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دیں۔

ادارے کی جانب سے شروع کی گئی “فنانشل لٹریسی کمپین” میں کہا گیا ہے کہ بیرونِ ملک ملازمت اختیار کرنے سے قبل ملازمت کے معاہدے کو تفصیل سے پڑھنا اور سمجھنا بے حد ضروری ہے کیونکہ یہی مالی سیکیورٹی کی پہلی ضمانت ہے۔

اسلام آباد: ریاضیات میں شاندار کارکردگی، طالب علم نے گولڈ میڈل حاصل کر لیا

بیورو کے مطابق ملازمین کو چاہیے کہ معاہدے پر دستخط کرنے سے پہلے تنخواہ، الاؤنسز، کٹوتیوں اور دیگر مراعات کی تمام تفصیلات کی تصدیق کریں۔ اس کے علاوہ میزبان ملک میں رہائش اور دیگر اخراجات نکالنے کے بعد اصل بچنے والی آمدنی کا درست اندازہ لگانا بھی ضروری ہے۔

کمپین میں خبردار کیا گیا ہے کہ اوور ٹائم یا بونس سے متعلق زبانی وعدوں پر ہرگز بھروسہ نہ کیا جائے بلکہ ہر چیز تحریری طور پر معاہدے میں درج ہونی چاہیے۔

بیورو کا کہنا ہے کہ شفاف معاہدہ نہ صرف آمدنی کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے بلکہ مستقبل میں مالی تنازعات سے بھی بچاتا ہے۔

ادارے نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ کسی بھی دستاویز پر دستخط سے قبل تمام شرائط کا بغور جائزہ لیں اور اپنی مالی منصوبہ بندی ذمہ داری کے ساتھ کریں تاکہ بیرونِ ملک روزگار کے دوران مشکلات سے بچا جا سکے۔

مزید خبریں