بدھ,  29 اپریل 2026ء
پنجاب: سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں ایک بار پھر تیزی، ایک ہی روز 11ملزمان ہلاک

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے مبینہ مقابلوں میں ایک بار پھر تیزی آگئی۔

 لاہور سمیت دیگر شہروں میں ایک ہی روز میں 5 مبینہ مقابلے ہوئے جس میں 11 ملزمان مارے گئے۔

 پولیس کے مطابق لاہور میں6 ملزمان مارےگئے، مبینہ مقابلے ڈیفنس، اقبال ٹاؤن اور چوہنگ میں ہوئے۔

لاہور: مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 6 مشتبہ ملزمان ہلاک

اس کے علاوہ شیخوپورہ میں سی سی ڈی اور اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزمان ہلاک ہوئے جبکہ ساہیوال میں بھی سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے۔

مزید خبریں