لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہور میں چند گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں تین الگ الگ پولیس مقابلے پیش آئے جن میں مجموعی طور پر 6 مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق پہلا مقابلہ سندر کے علاقے میں اس وقت ہوا جب ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کی گئی، جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں دو ڈاکو ہاشم اور عالم شیر مارے گئے۔
لاہور: چلڈرن ہسپتال میں نومولود مردہ بچہ چھوڑنے والے 2 ملزمان گرفتار
اقبال ٹاؤن میں ایک اور کارروائی کے دوران ملزمان کے ساتھیوں کی فائرنگ سے نیا مقابلہ ہوا، جس میں مزید دو مبینہ ملزمان ہلاک ہوئے۔
اسی طرح برکی کے علاقے میں پولیس چوکی پر چھاپے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو مشتبہ افراد مارے گئے۔
پولیس کے مطابق تمام واقعات کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔











