پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،چوہدری ریاض

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء چوہدری ریاض کا سیاسی رہنماؤں، معززین علاقہ اور دوست احباب کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر، اس موقع پر چوہدری ریاض کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اور اسے مشرقی اور مغربی بارڈر پر چیلنجز کا سامنا ہے جس سے ہماری بہادر مسلح افواج بڑی بہادری اور تدبر سے نمٹ رہی ہیں، پوری پاکستانی قوم اس نازک صورتحال کے موقع اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،انہوں نےمزید کہا کہ صدر آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب قوم کے دل کی آواز ہے،انہوں نے خطے کی موجودہ تشوشناک صورتحال کے حوالے سے کہا کہ اس سے نکلنے کیلئے سب امن پسند قوتوں کو ملکر کوششیں کرنا ہونگی ۔

مزید خبریں