راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) عالمی امن جرگہ پروگرام دل کی گہرائیوں سے جنرل سید عاصم منیر کو آئندہ پانچ سال کے لیے چیف آف ڈیفنس فورسز منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔ ان کی ایمانداری، فرض شناسی اور پاکستان کی سیکیورٹی و خوشحالی کے لیے خدمات پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ ہم پوری پاکستانی قوم، تمام اداروں اور ریاستی ڈھانچے کو اس اہم اور تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ جنرل عاصم منیر نے ہر دور میں جرگہ سسٹم کی اہمیت کو تسلیم کیا اور اسے قومی یکجہتی و امن کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ آج پاکستان کو پہلے سے کہیں زیادہ ایک مضبوط جرگہ سسٹم کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں دیرپا امن، روزگار کے مواقع اور سماجی و معاشی ترقی ممکن ہو سکے۔
ملک بھر کے عالمی امن جرگے کے وفاقی صوبائ ڈویژنل اور ضلعی سطح پر نئے منتخب ہونے والے تمام جرگہ ممبران کو بھی حلف برداری کی تقریب پر دل سے مبارکباد پیش کرتا ہے۔ ان کا انتخاب عوام کے اعتماد اور قومی اتحاد کی علامت ہے۔ ان کی قیادت میں عالمی امن جرگہ امن، خدمتِ خلق اور ترقی کے مشن کو مزید وسعت دے گا۔ گزشتہ برسوں میں عالمی امن جرگہ نے پاکستان بھر میں متعدد سیمینارز اور امن کانفرنسز کا انعقاد کیا اور اب ہم ملکی و بین الاقوامی سطح پر بڑے ڈونر کانفرنسز کی تیاری کر رہے ہیں، تاکہ پاکستان کو عالمی سطح پر نمائندگی دی جا سکے۔ ہمارا جرگہ کوئی روایتی فورم نہیں، بلکہ ایک جدید اور ترقی یافتہ پلیٹ فارم ہے جو زراعت، معدنیات، سیاحت، صحت، تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنا نے جیسے اہم شعبوں میں ملک کی خدمت کے لیے تیار ہے۔ انہی اقدامات کے تحت عالمی امن جرگہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری لانے اور ملک بھر کی کمیونٹیز کو ترقی دینے کے لیے پرعزم ہے۔ اسی مقصد کے لیے عالمی امن جرگہ نے ملک گیر سطح پر ایک این جی او الائنس کے قیام کا اعلان کیا ہے، جو سماجی بھلائی کے اداروں کو متحد کرے گا، ڈونر فنڈنگ میں اضافہ کرے گا اور ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتار عملدرآمد ممکن بنائے گاعالمی امن جرگہ جلد ہی برطانیہ امریکہ اور کینیڈامیں بھی ڈونر کانفرنسز منعقد کرے گا تاکہ پاکستان کے لیے عالمی سرمایہ کاری اور مالی معاونت حاصل کی جا سکے۔ ہم تمام سرکاری اداروں اور محکموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس قومی مشن کی بھرپور مدد کریں، کیونکہ دنیا جرگہ کے مشن پر اعتماد رکھتی ہے۔ دنیا پہلے ہی ہماری کاوشوں کا اعتراف کر چکی ہے۔ ملالہ یوسفزئیاور حنا خان—جنہیں چیئرمین عالمی امن جرگہ رعا یت اللہ خان (خان بابا) اور پاک فوج کی حمایت حاصل رہی ہے نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا، جبکہ 2012 میں نوبل امن ایوارڈ کے لیے نامزدگی پاک سرزمین کے لیے اعزاز تھی۔
رعایت اللہ خان نے 1999 میں فیمیل ہیومن رائٹس ارگنائزیشن قائم کی، جس کے تحت سوات اور ملاکنڈ میں 600 اسکول قائم کیے گئے اور ہزاروں بچیوں اور خاندانوں کو تعلیم سے مضبوط کیا گیا۔ آج عالمی امن جرگہ پورے ملک کے صوبوں، ڈویژنز اور اضلاع میں طاقتور تنظیمی ڈھانچے کے ساتھ قائم ہے، جہاں جرگہ ممبران قومی اتحاد، ہم آہنگی اور ترقی کی خدمت میں مصروف ہیں۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں اور پاک فوج کی سرپرستی سے جرگہ سسٹم ملک میں امن اور انصاف کا مضبوط ستون بن چکا ہے۔پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے۔ ہمیں صرف اتحاد، امن اور عزم کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی پوری صلاحیت استعمال کر سکیں۔ جرگہ محبت، بھائی چارے اور امن کا پیغام لے کر کھڑا ہے۔ اب وقت ہے کہ نفرت کو ختم کیا جائے، اندرونی دشمنوں کو شکست دی جائے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک پرامن اور خوشحال پاکستان تعمیر کیا جائے۔اسی جذبے کے تحت جرگہ صدرِ پاکستان، وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے درخواست کرتا ہے کہ وہ ہمارے آئندہ ہونے والے پروگرامز کی سرپرستی کریں جن میں ڈونر کانفرنس اور سیمینار برائے امن و کاروبار کے فروغ 30 دسمبر – نیشنل لائبریری، اسلام آباد اور 31 دسمبر ، جی ایچ کیو، راولپنڈی میں منعقد ہونے کا رہا ہے۔ ہم تمام سفارتخانوں اور متعلقہ اداروں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی سیمینارز اور ڈونر انگیجمنٹ کے سلسلے میں عالمی امن جرگہ کی بھرپور مدد کریں۔ مزید برآں، ہم حکومت سے قانونی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، سرحدی علاقوں میں تجارت کی سہولیات، اور کراچی و گوادر بندرگاہوں کے ذریعے عوامی و نجی شراکت داری کے تحت ٹریڈ کے فروغ کے لیے مکمل تعاون کی درخواست کرتے ہیں۔
ہم حکام بالا سے درخواست کرتے ہیں کہ خان بابا ورلڈ سروسز اور خان بابا ورلڈ لنک ٹریولز پرائیویٹ لمیٹڈ کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے، کیونکہ یہ ادارے پاکستان میں بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے لیے تیار ہیں۔ آخر میں، تمام نئے منتخب جرگہ ممبران کو ایک بار پھر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتی ہوں ۔ اور نائب چیئرمین عالمی امن جرگہ اسلام آباد افتخار علی کی سربراہی میں جلد نئی کمیٹیاں قائم کی جائیں گی تاکہ تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ عالمی جرگہ ایک پرامن، متحد اور ترقی یافتہ پاکستان کے لیے اپنے مشن پر قائم ہے۔ جرگے کے تمام منتخب ممبران کی لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔











