اتوار,  05 اکتوبر 2025ء
پاکستان کو چوہدری سرور جیسے محب وطن سرمایہ کاروں کی ضرورت ہے، ڈاکٹر نیلسن عظیم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نیلسن عظیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں چودھری سرور جیسے اچھے اور سچے سرمایہ کاروں کی ضرورت ہے جو نیک نیتی سے ملک و قوم کی خدمت کا نہ صرف جذبہ رکھتے ہیں بلکہ عملی طور پر عوام کی خدمت کے لیے اپنا کردار احسن انداز میں ادا کر رہے ہیں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے گولڈن ٹیولپ جیسے پروجیکٹس کہ نہ صرف ضرورت ہے بلکہ چوہدری سرور اور عبدالوحید جیسے اچھے اور محب وطن پاکستانی سرمایہ کاروں کی ضرورت ہے جو ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکے اور خاص طور پر ملک سے بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کے لیے اپنا کردار احسن انداز میں ادا کر سکیں، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور قائد جمہوریت میاں محمد نواز شریف ملک کو غربت کے اندھیروں اور مہنگائی کے عفریت سے جان چھڑانے کے لیے عملی طور پر کوشاں ہیں اور آنے والے دنوں میں پاکستان کی ترقی اور سالمیت کو دنیا دیکھے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں نجی ادارے گولڈن ٹیولپ کہ پی ڈی چوہدری سرور اور ڈائریکٹر عبدالوحید کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری سرور نے کہا کہ ڈاکٹر نیلسن عظیم ایک عظیم سیاسی رہنما ہے جنہوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت اچھے انداز میں کی ہے بحیثیت وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نیلسن عظیم شب و روز اپنی خدمات احسن انداز میں سر انجام دے رہے ہیں جو اچھی بات ہے۔

مزید خبریں