مظفر آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا ہے کہ کوئی طاقت پاکستان اور کشمیر کو جدا نہیں کر سکتی۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا مشکور ہوں۔ اور کمیٹی کے اجلاس میں سفارشات مرتب کی گئیں۔ آزاد کشمیر میں منصوبوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ اور آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر غور کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی طاقت پاکستان اور کشمیر کو جدا نہیں کر سکتی۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
چودھری انوار الحق نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کےعوام کو سستی بجلی کی سہولت فراہم کی۔ جبکہ آرڈیننس عدالتوں میں چیلنج ہوسکتے ہیں۔ میں وہ سیاسی کارکن ہوں جس کی سب سے بڑی طاقت مذاکرات ہیں۔
مزید پڑھیں: عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج رنگ لے آیا ، آزاد کشمیر میں صدارتی آرڈیننس واپس
انہوں نے کہا کہ اسی حکومت پاکستان نے آزاد کشمیر کے شہریوں کو 3 روپے بجلی فراہم کی۔ اور اجلاس میں کشمیر میں وفاق کے منصوبوں کے علاوہ ہمارے ائیرپورٹس کو چلانے کی بات کی گئی۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ قائمہ کمیٹی میں کشمیر کے مسائل کو ڈسکس کرنا بڑا اہم قدم ہے۔ کشمیر میں عوام نے ایک مسئلہ اٹھایا اور حکومت نے اس کو حل کیا۔ گفتگو کے ذریعے آزاد کشمیر کے مسائل حل کریں گے۔