منگل,  24 دسمبر 2024ء
کابینہ ڈویژن نے 2025ء کے عوامی اور اختیاری تعطیلات کا کیلنڈر جاری کر دیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز ) کابینہ ڈویژن نے 2025ء میں ہونے والی عوامی اور اختیاری تعطیلات کا کیلنڈر جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق سال بھر میں بارہ عوامی اور بائیس اختیاری تعطیلات ہوں گی۔

جاری کیے گئے کیلنڈر کے مطابق 2025ء کی پہلی چھٹی 5 فروری کو ہو گی، جب کہ دوسری چھٹی یوم پاکستان 23 مارچ کو منائی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات 30، 31 مارچ اور یکم اپریل کو رکھی گئی ہیں۔ یوم مزدور کے حوالے سے یکم مئی کو چھٹی ہو گی، اور یوم تکبیر کی مناسبت سے 28 مئی کو عام تعطیل ہو گی۔

اسٹیٹ بینک اور دیگر مالیاتی ادارے 25 دسمبر کو بند رہیں گے۔ عیدالاضحی کے لیے 7، 8 اور 9 جون کی تعطیلات رکھی گئی ہیں،جب کہ نو اور دس محرم کی تعطیلات 5 اور 6 جولائی کو ہوں گی۔ یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست کو بھی عام تعطیل ہو گی۔

بارہ ربیع الاول کی تعطیل 5 یا 6 ستمبر کو ہو سکتی ہے، جبکہ یوم اقبال 9 نومبر کو منایا جائے گا۔ 2025ء کی آخری عوامی تعطیل 25 دسمبر کو ہو گی، اور کرسچین برادری کے لیے 26 دسمبر کو ‘ڈے آفٹر کرسمس’ کی تعطیل کا امکان ہے۔

یہ کیلنڈر عوامی اور اختیاری تعطیلات کے انتظامات کو پیش نظر رکھتے ہوئے جاری کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو سال بھر کی تعطیلات کی مکمل معلومات فراہم کی جا سکیں۔

مزید خبریں