پیر,  23 دسمبر 2024ء
وزیراعظم کا امن و امان کے اقدامات پر اظہار اطمینان ،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز ) وزیراعظم محمدشہباز شریف نے ملک میں امن و امان کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا  ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ اور ‎چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی کی ملاقات ہوئی۔

مزید پڑھیں؛ حافظ آباد: شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج کا گندہ بدبودار پانی کھڑا، شہریوں کی شکایات میں اضافہ

وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ملکی امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ملک میں امن و امان کے لئے جانے والے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا  ۔

مزید خبریں