هفته,  21 دسمبر 2024ء
جی ایچ کیو حملہ کیس: فرد جرم کیخلاف عمران خان، قریشی اور گنڈاپور سمیت 13 رہنماؤں کی درخواستیں مسترد

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)نومئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے خلاف عدالت نے عمران خان، شاہ محمود اور وزیر اعلیٰ کے پی سمیت 13 رہنماؤں کی درخواستیں مسترد کردیں۔

تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے خلاف عمران خان اور دیگر رہنماؤں نے درخواستیں دائر کیں جس پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے محفوظ فیصلہ سنادیا اور درخواستیں مسترد کردیں۔

عدالت نے فواد چوہدری، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، شیخ رشید احمد کی درخواست بھی مسترد کردی اور کہا کہ فرد جرم عائد کرنے کے بادی النظر میں شواہد موجود ہیں۔

عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 5 ملزمان میجر ستی، ایم این اے احمد چٹھہ کی عمرہ جانے کی درخواستیں بھی مسترد کردیں۔

عدالت نے سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سماعت کی عدالتی کارروائی ریکارڈ کرنے اور اس کی فوٹیج فراہمی درخواستوں کی سماعت کل تک ملتوی کردی جب کہ کرنل اجمل صابر، خلیق زیاد کیانی کی 24 نومبر احتجاج کیس پر ضمانت کی درخواستوں کی سماعت بھی کل تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں؛ اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 21 دسمبر سے ہو گا

 

 

مزید خبریں