کراچی(روشن پاکستان نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ آئی سی سی یا تو پیسے دیکھے یا پھر کرکٹ کی بہتری۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کرکٹ کی بہتری کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔ اور آئی سی سی یا تو پیسے دیکھے یا کرکٹ کی بہتری۔
انہوں نے کہا کہ اگر بھارت یہاں نہیں آتا تو ہمیں بھی بھارت جانے کی ضرورت نہیں۔ دنیا میں حالات کیسے بھی ہوں پاکستان کرکٹ ٹیم ہمیشہ کھیلنے گئی ہے۔ اور بھارت کیوں نہیں آ رہا؟ آئی سی سی کیوں فیصلہ نہیں کر پا رہا؟
شاہد آفریدی نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤنسی وکٹس ہوتی ہیں۔ اور صائم ایوب تینوں فارمیٹس میں بہتر پرفارم کر سکتے ہیں۔ کھلاڑیوں کو آرام دینا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور زمبابوے کے خلاف کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے۔
مزید پڑھیں: سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا